28   Nov   2018

IMO Japan Organizers Meeting at Yokohama on 30th Nov 2018

blog image

                     https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2227619700842415&id=100007832201370

جاپان کی میمن کمیونٹی کے 18 نومبر 2018 کے اجلاس میں شرکاء کے اتفاق رائے سے ’جاپان میمن آرگنائزیشن‘ تشکیل دی گئی تھی۔ تنظیم کے لیے صدر اور جنرل سیکرٹری وغیرہ جیسے عہدیداروں کے تقرر کی کی بجائے 5 رکنی انتظامی کمیٹی (Organizing Committee) تشکیل دی گئی، تاکہ عہدوں کے لالچ سے الگ رہ کر خدمت کے جذبے کو برقرار رکھا جا سکے۔ انتظامی کمیٹی کے لیے ان 5 افراد کا انتخاب کیا گیا۔
1۔ سلیم ساندھا
2۔ عبدالواحد گوڈیل
3۔ محمد انور میمن
4۔ الطاف غفار
5۔ امین سجن
کسی بھی تنظیم کو چلانے کے لیے ایک امیر یا سربراہ ضروری ہونے کے سبب سلیم ساندھا کو چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا۔ تنظیم کے مقاصد اور آئندہ کا لائحہ عمل اجلاس میں بھی زیر بحث آئے، لیکن ان کی تفصیلات کا تعین انتظامی کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔
جاپان میمن آرگنائزیشن کے اغراض و مقاصد اور ان کے حصول کے طریقہ کار پر بات چیت کے لیے 30 نومبر کو انتظامی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ان موضوعات پر بات چیت ہوئی اور کچھ فیصلے کیے گئے۔

مقاصد
1۔ جاپان میں موجود تمام میمنوں کی فہرست کی تیاری، تاکہ انہیں آئندہ کے عمومی اجلاسوں میں مدعو کیا جا سکے۔
2۔ کسی قدرتی آفت یا ہنگامی صورتحال میں ایک دوسرے سے رابطہ اور بوقت ضرورت مدد۔
3۔ جاپان کے قانونی، سماجی یا کاروباری معاملات کے بارے میں کسی کو معلومات یا مدد کی ضرورت ہو تو ارکان حسب توفیق ایک دوسرے سے تعاون۔
ارکان کی فہرست کی انٹرنیٹ پر اشاعت (ہر رکن کی منظوری سے) تاکہ جاپان اور باقی دنیا کے میمنوں کے سماجی یا کاروباری تعلقات کو تقویت مل سکے۔

لائحہ عمل
1۔ جاپان میں رہائش پذیر تمام میمنوں سے رابطہ اور ان کی فہرست کی تیاری۔
2۔ ایک دوسرے سے رابطے کے لیے واٹس اپ گروپ۔
3۔ ارکان کے دنیا بھر سے رابطے کے لیے سوشل میڈیا فیس بک سائٹ۔
4۔ جاپان میمن آرگنائزیشن کے تعارف، اس کے ارکان اور سرگرمیوں کو بیرونی دنیا سے متعارف کروانے کے لیے ویب سائٹ۔

میٹنگ میں ان کاموں کی انجام دہی کے لیے ذمہ داروں کا تعین کیا گیا۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ جاپان کے تمام میمنوں کو ارکان کی فہرست میں شامل کیا جائے، لیکن سوشل میڈیا اور ویب سائٹ پر دی جانے والی ڈائریکٹری میں صرف ان کو شامل کیا جائے، جو اس کے لیے رضامند ہوں۔ ڈائریکٹری میں شمولیت کے لیے راضی ارکان کی وہی معلومات اوپن کی جائیں جس کی وہ اجازت دیں۔
مستقبل کے اقدامات کے لیے ارکان کے مشوروں کی روشنی میں فیصلے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
نوٹ : یہ پوسٹ پڑھنے والے تمام میمن بھائیوں سے درخواست ہے کہ لسٹ مرتب کرنے کے لیے اپنا نام اور فون نمبر وغیرہ کمنٹ میں لکھیں، یا ان بکس میں بھیجیں۔

JMA ニュース